لاہور(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی کے سابق رہنماصمصام بخاری نے باقاعدہ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے صمصام بخاری نے کہامجھے 9 مئی کے منصوبے کا کوئی علم نہیں تھا، 9 مئی واقعات کی مذمت کرتا ہوں، واقعات نے ملک پر گہرا اثر چھوڑا ، اداروں ،حکومت کو ایک پیج پر ہونا چاہئے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین نے صمصام بخاری کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا انتخابات نئی مردم شماری پر ہونے چاہئیں، انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے ہی کرنا ہے،نہیں لگتا انتخابات مارچ سے آگے جائیں گے۔
جہانگیر ترین نے مزید کہاصدر عارف علوی کی بات پر افسوس ہے، نگران وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس میں واضح موقف دےدیا ،آئی پی پی میں اتنے لوگوں کی شمولیت ہوگی جمبو جہاز لینا پڑے گا،کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں ہونی چاہیے، مجھے سائفر تفصیل کا نہیں پتہ۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















