پاکستانی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

لندن(مشرق نیوز) برطانیہ میں تعینات نئے پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔

ڈاکٹر فیصل اور سابق وزیراعظم کے درمیان ملاقات سینٹرل لندن میں حسن نواز کے دفتر میں ہوئی ،پاکستان سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو تبادلہ خیال کیا گیا۔