کراچی(بیورورپورٹ)سابق ایم این اے و رہنما ایم کیو ایم کنور نوید جمیل انتقال کرگئے،مرحوم برین ہیمرج کے باعث کئی ماہ سے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔
کنور نوید 15 مارچ 1964 کو پیدا ہوئے، جناح لا کالج حیدرآباد سے ایل ایل بی ،گورنمنٹ ڈگری کالج سے بی ایس سی کیا۔
2005 میں حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے ناظم ،1990 اور 2013 میں رکن قومی اسمبلی بنے،2002 ،2018 میں رکن سندھ اسمبلی رہے۔
سابق رکن اسمبلی و رہنما ایم کیو ایم کنور نوید انتقال کرگئے



















