اسلام آباد(بیورورپورٹ)نگراں وزیراعظم نے اقلیتوں کو نشانہ بنانےوالوں کیخلاف سخت کارروائی کاحکم دےدیا۔
انوار الحق کاکڑ نے اپنے بیان میں کہا فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے مناظر دیکھ کر پریشان ہوں، قانون کی خلاف ورزی کرنےوالوں اور اقلیتوں کو نشانہ بنانےوالوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔
نگران وزیراعظم نے کہاتمام قانون نافذ کرنےوالے اداروںکو ہدایت کردی مجرموں کو پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لائیں، یقین رکھیں حکومت برابری کی بنیاد پر اپنے شہریوں کےساتھ کھڑی ہے،ذمہ داروں کیخلاف ایکشن ہوگا۔
جڑانوالہ میں اقلیتوں کو نشانہ بنانےوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے،نگراں وزیراعظم کاحکم



















