ڈپٹی کمشنرکا کسی کوبھی بغیر اجازت نظربند کرنے کا اختیاربحال

راولپنڈی(بیورورپورٹ)سنگل بنچ کافیصلہ معطل،لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے ڈپٹی کمشنرکا کسی کوکسی بھی وقت بغیر اجازت نظربند کرنے کا اختیاربحال کردیا۔

جسٹس جواد حسن اور جسٹس وقاص روف پرمشتمل ڈویژن بنچ نے ڈی سی کی اپیل پرفیصلہ معطل کیا اور فریقین کو نوٹس جاری کرکے2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

جبکہ عدالت نے اپیل کی آئندہ سماعت ستمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی،سنگل بنچ کے فیصلے کی معطلی سے نظر بند 57 پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی لٹک گئی۔