یاسمین راشد کی طبیعت ناساز، طبی معائنے کے بعد واپس جیل منتقل

لاہور(ہیلتھ رپورٹر)یاسمین راشد کی طبیعت ناساز، طبی معائنے کے بعد واپس جیل منتقل کردیا گیا۔

خاتون پی ٹی آئی رہنما کودل کی تکلیف پرپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لےجایا گیا،ڈاکٹروں نے مکمل معائنہ اور پی آئی سی میں ایکوکارڈیو گرافی ٹیسٹ کیا۔

ایکوکارڈیو گرافی ٹیسٹ ٹھیک آنے پر یاسمین راشد کو2گھنٹے بعد واپس جیل بھجوا دیا گیا۔