اسلام آباد(بیورورپورٹ)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کےخلاف مقدمے میں پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہے انصاف کریں، بےگناہ ہے توبےگناہ قرار دیں، زیادتی کی کوئی انتہا رکھیں۔
جج ابوالحسنات نے پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کیس میں ریلیف کا فیصلہ صرف میں کروں گا ایسا رویہ برداشت نہیں کروں گا، ثبوت پیش کرنے ہیں، معمول کے مطابق کیسز کو لیا تو کام کیسے چلے گا، زیادتی کی کوئی انتہا رکھیں،اے ٹی سی جج نے جے آئی ٹی کے 2 ممبران سے آئندہ سماعت پر ریکارڈ طلب کر لیااورشاہ محمود قریشی کی ضمانت میں یکم ستمبر تک توسیع کر دی۔
دوسری جانب اپنے بیان میںوائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا توقع ہے نگران حکومت کے اقدامات سے سیاسی تناﺅ کی صورتحال میں کمی آئے گی،بہتر یہی ہوگا نگراں سیٹ اپ میں ایسے لوگ آئیں جو واقعی غیرجانبدار ہوں۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہانگران حکومت کے پاس موقع ہے پی ڈی ایم کی پیدا کردہ تناﺅ کی صورتحال ختم کرے، حکومت جذبہ خیرسگالی کے تحت گرفتارخواتین کی رہائی کااعلان کرے تو اچھی پیشرفت ہوگی،پی ٹی آئی رہنما نے کہاملک کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ کو قانون کے مطابق سہولیات کیوں نہیں دی جارہیں؟۔
ضمانت میں توسیع،نگراں حکومت تناﺅ ختم کرے،قریشی



















