بروقت شفاف انتخابات نہ کرائے گئے تو رد عمل دیں گے،پی ٹی آئی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے دیکھنا ہے نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ آئین و قانون پر کتنا عمل کرتے ہیں، بروقت شفاف انتخابات نہ کرائے گئے تو رد عمل دیں گے۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہاتوقع ہے نگراں حکومت بروقت شفاف الیکشن کرائے گی تاخیر ہوئی تو پھر رد عمل آئے گا،امید ہے پنجاب کی نگراں حکومت کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، صوبائی نگراں حکومتیں کس کے اشارے پر چل رہی تھیں سب کو معلوم ہے۔