سیالکوٹ (بیورورپورٹ)سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے یومِ آزادی پر 9مئی کے تکلیف دہ واقعہ کی یاد رہ گئی ،سازش بغاوت تھی، کوئی پاکستانی شریک نہیں ہوسکتا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا 4سال تاریک دور گزرا ،ترقی نام کی کوئی چیز نہیں ہوئی، نئے دور میں عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے گا۔
سابق وزیر دفاع نے کہاہر یوم آزادی پر تجدید عہد کرتے ہیںبعد میں زندگی دوبارہ معمول پر آجاتی ہے،سانحہ 9مئی میں ملوث پاکستان کے دشمن ہو سکتے ہیں دوست نہیں،9مئی والوںکو سیاسی منظر نامے سے ہٹا دیں گے۔
9مئی والوں کو سیاسی منظر نامے سے ہٹا دیں گے،خواجہ آصف



















