اسلام آباد، لاہور (بیورو رپورٹ+ اپنے رپورٹر سے) مسلم لیگ (ن) نے نوازشریف کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کردیا۔ شہبازشریف نے جلد سے جلد الیکشن کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا نوازشریف وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے، ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کالعدم ہونے کا نوازشریف کو کوئی فرق نہیں پڑےگا، الیکشن ایکٹ کی ترمیم سے نوازشریف کی نااہلی ختم ہوچکی، نوازشریف کے واپس آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں رہی ، 2018 کا الیکشن چوری ہونے پر نوازشریف نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا، نئی مردم شماری کے بعد الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، سی سی آئی کا فیصلہ تھا الیکشن نئی مردم شماری پر ہوں گے۔
شہبازشریف نے کہا کہا جاتا ہے میں 30 سال سے اسٹیبلشمنٹ کی آنکھوں کا تارا ہوں، ایسا ہے تو متعدد گرفتاریوں پر میری مدد کیوں نہیں کی گئی؟ میں نے کب اسٹیبلشمنٹ کےساتھ اپنے تعلقات سے انکار کیا، فخر ہے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کےساتھ تعلقات اچھے رہے، مہنگائی صرف آئی ایم ایف کی وجہ سے نہیں، یوکرین جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر مہنگائی کا مسئلہ ہے، دنیا میں تیل کی قیمتیں آج بھی آسمان پر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم ہاو¿س میں اینکرز، بیورو چیفس اور سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف، احد چیمہ اور بلال کیانی بھی موجود تھے۔
سبکدوش وزیراعظم نے کہا سپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل ملکی ترقی کےلئے ہے، وزیراعظم کونسل کا سربراہ، آرمی چیف سمیت وزرائے اعلیٰ ممبر ہیں، فوج کا ملکی ترقی میںاہم کردار ہے، شہباز شریف نے کہا مطالبہ ہے الیکشن جلد سے جلد ہوں، اقتدار میں آئے تو ملک میں خلفشار، معاشی سفارتی سیاسی صورتحال خراب تھی، مسائل حل کرنے کےلئے جان توڑ کوششیں کیں، چند سال قبل حساس ادارے کے افسر کو دوران آپریشن شہید کیا گیا، قانون میں تبدیلی کی جو وطن کیلئے قربانی دیتے ہیں انکی شناخت لیک نہ کی جائے، شناخت کاتحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم کی گئی۔
شہبازشریف نے کہا کسٹم ڈیوٹی پر کرپشن ختم کردی جائے تو ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں، عدالتوں کے حکم امتناع کی وجہ سے 3 ہزار ارب کی وصولیاں رکی ہیں، اشرافیہ پر ٹیکس لگا تو حکم امتناع آگیا، دہائیوں سے حکم امتناع عدالتوں میں لٹک رہے ہیں، بارہ کہوپل کے افتتاح پر آرمی چیف کی تعریف کی تو تنقید ہوئی، آرمی چیف سے درخواست کرکے ایف ڈبلیو او، این ایل سی نے بروقت پل مکمل کرایا۔ آرمی چیف سے در خواست کرنے میں کیا حرج تھی۔
صدر ن لیگ نے کہا 2013 کے شفاف الیکشن کے بعد دھرنا سیاست کا آغاز ہوا، چین کے دورہ پاکستان کو ملتوی کرایا گیا، 2014 میں پی ٹی آئی دھرنا ختم کرانے کیلئے راحیل شریف سے ملا، چیئرمین پی ٹی آئی نے دھرنا ختم کرنے سے انکارکیا، چینی سفیر نے بتایا موجودہ حالات میں چینی صدر نہیں آسکتے، ملک کےخلاف سنگین سازش ہوئی، واقعات سے سبق حاصل کرکے آگے بڑھنا ہے، ماضی کے نتائج سامنے ہیں ملک نے بہت نقصان اٹھایا، 75 سال میں ہم کہاں ہمسائے کہاں پہنچ گئے۔
انتخابات کے سوال پر شہبازشریف نے کہاالیکشن عبوری حکومت نہیں الیکشن کمیشن نے کرانے ہیں، میں نے کبھی کسی صحافی سے کوئی گلہ نہیں کیا، تنقید و تعمیر کو ہمیشہ خوش آمدید کہا، صحافیوں پر یقین کیا وہ آزاد رپورٹ دیتے ہیں،ملکی بہتری کیلئے سخت فیصلے اور ایکشن لینے پڑے کبھی کوئی وزیراعظم ایسے الوداع نہیں ہوا جیسے میں جا رہا ہوں۔
شہبازشریف نے مزید کہا16ماہ مشکل حالات میں حکومت چلائی، مانتا ہوں معاشی صورتحال کی وجہ سے ووٹ بینک میں کمی ہوئی مگر ریاست کو بچایا، سمجھتا ہوں ریاست بچ گئی توسب کچھ بچ گیا،ماضی میں لوگوں کو بی آر ٹی پر سٹے ملتے رہے ہمارے کیس پر سپیڈی ٹرائل چلایاگیا، ضمانتوں پر 2، 2 سال بعد کیس لگتے تھے کچھ تو ہوناچاہئے، رئیل سٹیٹ میں عمران خان نے لوگوں کو بلیک منی وائٹ کرنے کے مواقع فراہم کئے ہم نے توکبھی ایسے نہیں کیا، ٹیکس چوری روک لی جائے تو بہت سارے معاملات بہتر ہوسکتے ہیں۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















