کسی فرد یا ادارے کو عوام کو دھمکانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی: کمشنر ساہیوال

ساہیوال (بےورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کی پارکنگ میں آئے روز جھگڑوں کا نوٹس لے لیا۔ عوام سے اوورچارجنگ کرنے اور ان سے جھگڑنے پر پارکنگ ٹھیکیدار کیخلاف کارروائی کی ہدایت۔ کسی فرد یا ادارے کو عوام کو دھمکانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، کمشنر ساہیوال۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کی پارکنگ میں اوور چارجنگ اور آئے روز جھگڑوں کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے اپنے دفتر میں ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران حسن خان، ایم ایس ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا اور ڈاکٹر نثار احمد سعیدی نے بھی شرکت کی۔ کمشنر نے عوام سے بدتمیزی کرنے اور پارکنگ کی اوورچارجنگ کرنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور ایم ایس کو ہدایت کی کہ ٹھیکیدار کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور اگر پھر بھی وہ باز نہیں آتا تو اس کا معاہدہ ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں انتظامیہ کا بھرپور تعاون حاصل ہے اسلئے وہ کسی پریشر گروپ کی بلیک میلنگ میں نہ آئیں۔علاوہ ازیں کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا فرید ٹا¶ن سکیم نمبر2 کا اچانک دورہ، سیوریج کے مسائل کا موقع پر جائزہ لیا، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اشفاق احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ سیوریج کے روزمرہ مسائل سے نمٹنے کےلئے کارپوریشن ایمرجنسی پلان تیار رکھے تاکہ شکایات کو فوری حل کیا جا سکے۔ انہوں نے فرید ٹا¶ن کے مختلف علاقوں میں سیوریج کے مسائل کا ایک جامع حل نکالنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے شہر میں جاری تجاوزات کے خلاف مہم میں تیزی لانے کی بھی ہدایت کی تاکہ خریداری کیلئے آنوالوں کو پریشانی سے بچایا جا سکے۔