انتخابات بروقت کرانے کی قرارداد اور پیمرا ترمیمی بل منظور

اسلام آباد (بیورورپورٹ)سینٹ نے آئندہ انتخابات وقت پر کر انے کی قرارداد منظور کرلی۔

سینٹ کا اجلاس چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا ،سینیٹر مشتاق نے پیش کردہ قرار داد میں کہامقررہ وقت کے اندر انتخابات لازم ہےں ،نگراں حکومت صرف عبوری مدت کےلئے روز مرہ کے فیصلے کر سکتی ہے۔

قرارداد کے مطابق الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے انتخابات کا انعقاد مقررہ وقت کے اندر منعقد کیا جائے ، انتخابات الیکشن کمیشن کا استحقاق نہیں بلکہ آئینی فریضہ ہے،دریں اثنا صحافیوں کا احتجاج رنگ لے آیا ،پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2023اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا ۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بل سینٹ میں پیش کرتے ہوئے کہااپریل 2022 میں پیمرا آرڈیننس میں ترمیم کے عمل کا آغاز کیا،بہت سی شقوں کی تبدیلی ضروری تھیں،مریم اورنگزیب نے کہااے پی این ایس، سی پی این ای، پی ایف یو جے، پی بی اے، ایمنڈ سمیت تمام میڈیا نمائندوں کےساتھ ملکر پراسیس کو شروع کیا۔

وفاقی وزیر نے کہاطویل مشاورت کے بعد مس ، ڈس انفارمیشن کو بل میں شامل کیا،بل کےخلاف پی ٹی آئی نے واک آوٹ کیا، رضا ربانی ،طاہر بزنجو بھی ایوان سے باہر چلے گئے۔

بعدازاں قومی اسمبلی نے بھی پیمرا ترمیمی بل منظور کرلیا ،سپیکر قومی اسمبلی نے بل توثیق کےلئے صدر مملکت کو بھجوا دیا۔