تلہ گنگ (مشرق نیوز)شاہد خاقان عباسی نے نگران وزیراعظم بننے پر آمادگی ظاہر کردی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا نگراں وزیراعظم کےلئے جماعت کافیصلہ قبول ہوگا،پارٹی میں کوئی عہدہ ہے نہ وزیر ہوں،ملنے والی ذمہ دار ی ادا کرونگا،نگران وزیراعظم کافیصلہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے ہو گا۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں الیکشن ہوں گے،نئی یا پرانی مردم شماری کے تحت انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے نگران وزیراعظم بننے پر آمادگی ظاہر کردی



















