قومی اسمبلی،اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاونٹر فنانسنگ آف ٹیررازم اتھارٹی سمیت کئی بل منظور
اسلام آباد(بیورورپورٹ)قومی اسمبلی نے اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاونٹر فنانسنگ آف ٹیررازم اتھارٹی سمیت کئی بل منظور کرلیے۔
سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت 2 گھنٹے 10 منٹ تاخیر سے شروع ہونےوالے اجلاس میں نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاونٹر ٹیررازم اتھارٹی بل 2023 منظوری کےلئے پیش کیا گیا۔
وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا بل کی بہت اہمیت ہے،فیٹف سے متعلقہ تمام اداروں کو اتھارٹی کے ماتحت کر دیا، اتھارٹی میں نیکٹا سمیت دیگر اداروں کے نمائندوں کو بھی شامل کیا گیا۔
بعد ازاں نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاو¿نٹر فنانسنگ آف ٹیررازم اتھارٹی بل 2023 منظور کرلیا گیا، علاوہ ازیں ڈسپیوٹ ریزولیوشن آرگنائزیشن بل 2023 مشترکہ اجلاس بجھوانے کی تحریک منظور کرلی گئی۔
قومی اسمبلی نے نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن بل 2023، صحافیوں، میڈیا پیشہ وروں کاتحفظ ،پریس ، اخبارات ، نیوز ایجنسیز و کتب رجسٹریشن ،پاکستان سول ایوی ایشن ، گن اینڈ کنٹری کلب ،ایر سیفٹی انویسٹی گیشن ،انسٹیٹیوٹ آف گجرات بل بھی منظور کرلیے گئے،سپیکر قومی اسمبلی نے مولانا عبدالاکبر چترالی کی جانب سے کورم کی نشاندہی واپس نہ لینے پر اجلاس ملتوی کردیا۔



















