پی ٹی آئی کو انتخابی اصلاحات بل سے دور رکھا جا رہا ہے، قریشی

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے پی ٹی آئی کو انتخابی اصلاحات بل سے دور رکھا جا رہا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا انتخابی اصلاحات بل پر بڑاچرچہ ہو رہا ہے ،پی ٹی آئی کو تحفظات ہیں،نگران حکومت سے منتخب حکومت کا کام لیا جانا بے ایمانی ہو گی، ن لیگ کے اندر سے بھی نگران وزیراعظم کے ناموں پر تحفظات آئے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہافضل الرحمن نے کراچی میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں، فضل الرحمن پیپلز پارٹی کےخلاف اتحاد جمع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، خواجہ آصف نے غیر پارلیمانی الفاظ کااستعمال کیا۔

قبل ازیںسابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے تھانہ کھنہ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں 15 اگست تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔