گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)مدعی منحرف،وزیر داخلہ دہشتگردی کے مقدمے سے بری ہوگئے۔
رانا ثناکےخلاف خصوصی عدالت میں چیف سیکرٹری اور سرکاری افسروں کو دھمکیاں دینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی،انسداد دہشتگردی عدالت نے مدعی کے منحرف ہونے پر وزیر داخلہ کو مقدمے سے بری کر دیا۔
عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہامجھ سمیت تمام قائدین عدالتوں میں پیش ہوئے، عدالت آنے سے قبل کسی کو اطلاع نہیں دی، عدالتوں کے دروازے توڑے نہ ججز کو کام سے روکا، عام آدمی کی حیثیت سے پیش ہوئے اور قانون کا سامنا کیا،سروں پر بالٹیاں رکھیں نہ ڈرامے کیے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا9 مئی واقعات میں ملوث افراد کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔
دہشتگردی کے مقدمے سے بری،9 مئی واقعات میں ملوث افراد کو انجام تک پہنچائینگے،رانا ثنا



















