ترقی کیلئے شریف ،زرداری خاندان کا اقتدار سے باہر ہونا شرط ہے،فوادچودھری

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاہے معاشی ترقی کیلئے شریف ،زرداری خاندان کا اقتدار سے باہر ہونا شرط ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چودھری نے کہاپی ڈی ایم حکومت نے آئی ایم ایف سے قرض لینے کے بعد ایک طرف بجلی و گیس کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ کیا دوسری طرف نوکر شاہی کیلئے مراعات اور اپنے ممبران اسمبلی کیلئے ترقیاتی فنڈز کا اجرا کردیا،کیا یہ معاشی پالیسی پاکستان کو معاشی گرداب سے نکالے گی؟۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہاپاکستان میں معاشی ترقی تب ہوئی جب شریف اور زرداری خاندان حکومت میں نہیں تھا اب چاہے وہ مشرف کا دور ہو یا تحریک انصاف کی حکومت۔