اسلام آباد (بیورورپورٹ)بی این پی سربراہ اختر مینگل نے جے یو آئی سربراہ فضل الرحمن سے ملاقات کی ،دونوں رہنماوں میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غور ی نے کہا نگران سیٹ اپ ،آئندہ انتخابات سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی،بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔
اختر مینگل ،فضل الرحمن میں ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال



















