اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ چارٹر کے مطابق مذاکراتی و سفارتی تصفیے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے یوکرین تنازع سے کئی ممالک کی معیشتوں کو نقصان پہنچا ، وزیراعظم نے پاکستان ،یوکرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم بھی ظاہر کیا۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے یوکرین کے وزیر خارجہ امور دیمیٹرو کولیبا نے ملاقات کی،وزیراعظم نے یوکرین کی آزادی کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان گرمجوش و دوستانہ تعلقات کو یاد اوردوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم کیا۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، تعلیم و ثقافت کےساتھ ساتھ جنوبی ایشیا اور یوریشیا خطوں میں سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہبازشریف نے کہایوکرین تنازع کا عالمی سطح پر بڑا اثر پڑا ،کئی ممالک کی معیشتوں کو نقصان پہنچا ،اقوام متحدہ چارٹر کے مطابق مذاکرات و سفارتی تصفیے کی ضرورت ہے، یوکرین کے وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو یوکرین کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاہمیشہ تعاون و دوستی پر مبنی دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کا فائدہ اٹھایا،مشترکہ مقصد عالمی امن و علاقائی استحکام میں کردار ادا کرنا ہے۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















