سپریم کورٹ کا فیصلہ قانون سے اوپر نہیں،قائمہ کمیٹی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور نے کہاہے الیکشن کمیشن ایکٹ کے تحت چلیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ قانون سے اوپر نہیں ، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس ابوبکر کی زیر صدارت ہوا،کاغذات نامزدگی کے فارم اے ، بی کا معاملہ زیر غور آیا
قائمہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کاغذات نامزدگی کیساتھ اثاثوں ،دہری شہریت پر بیان حلفی نہ لیاجائے،الیکشن ایکٹ 2017 میں بیان حلفی کا کوئی ذکر نہیں
الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے فیصلے میں بیان حلفی لازمی قرار دیا تھا،قائمہ کمیٹی نے کہا الیکشن کمیشن ایکٹ کے تحت چلیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ قانون سے اوپر نہیں ۔