چیئرمین پی ٹی آئی،قریشی،اسد عمر کی جے آئی ٹی میں پیشی،پوچھ گچھ

لاہور(کرائم رپورٹر)چیئرمین پی ٹی آئی،قریشی،اسد عمر کی جے آئی ٹی میں پیشی،پوچھ گچھ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم سخت حصار میں انوسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر پہنچے ، گاڑی کو اندر تک آنے کی اجازت دی گئی،جے آئی ٹی ممبران نے جناح ہا ﺅس حملے کی تحقیقات پرشامل تفتیش کیا،سوالات پوچھے اور جوابات قلمبند کئے چیئرمین پی ٹی آئی تقریباً 45منٹ تک انوسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر میں موجود رہے۔

پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سینئر رہنما اسد عمر نے بھی سوالات کے جوابات دئیے ، اسد عمر نے کہامیری عمران خان سے ملاقات ہوئی ، سابق وزیراعظم نے کوئی گلہ نہیں کیا ۔