لاہور( کرائم رپورٹر،خبر نگار)بھاٹی گیٹ کے نور محلہ کے گھر میں خوفناک آتشزدگی سے بچوں،خواتین سمیت ایک خاندان کے10افراد جاں بحق ہوگئے،ظہیر الدین نامی شخص کے گھر کے اندر مبینہ طور پر فریج کے سٹیبلائزر میں لگنے والی آگ نے 3منزلوں کو لپیٹ میں لے لیا ۔
فیملی کے تمام افراد نے خود کو مکان کے پچھلے کمرے میں بند کر لیا تاہم آگ نے لپیٹ میں لے لیا ،اطلاع ملتے ہی پولیس ،ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈکی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
جاں بحق ہونےوالوں میں سائرہ بانو، فرزانہ،امبر،غزل فاطمہ،ثانیہ عادل ،انزل فاطمہ ،سمیاب ،مانو اورعلمدار شامل ہیں،امدادی ٹیموںنے لاشیں نکالنے کے بعد مردہ خانے منتقل کر دیں ۔
نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گھر میں آگ لگنے سے 10افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور آتشزدگی کی جامع تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کمشنر لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ،ادھر وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی ایک خاندان کے 10 افراد کی موت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ۔
بھاٹی گیٹ،گھر میں خوفناک آتشزدگی،ایک خاندان کے10افراد جاں بحق



















