ساہیوال (بےورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ آبادی میں بے تحاشہ اضافہ وسائل پر ناقابل برداشت بوجھ ہے جس سے ترقی کی رفتار شدید متاثر ہو رہی ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر خاندان اپنی ترجیحات کے مطابق پلاننگ کریں اور بچوں کو اپنے وسائل کے مطابق بہترین تعلیم فراہم کریں تاکہ وہ معاشرے کا باعزت شہری بن سکیں۔ وہ یہاں ضلع کونسل ہال میں عالمی یوم بہبود آبادی کے موقع پر سیمینار سے خطاب کر رہے تھے جس کا اہتمام محکمہ پاپولیشن ویلفیئر نے کیا تھا۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی اور ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر راشاہد رضا خان سمیت محکمہ کے افسران اور فیلڈ عملے نے شرکت کی۔ انہوں نے فیلڈ سٹاف پر زور دیا کہ وہ چھوٹے خاندان کے بارے میں ٹارگٹڈ آگہی مہم چلائیں تاکہ ان طبقات تک پیغام موثر طریقے سے پہنچایا جا سکے جنہیں سب سے زیادہ آگہی کی ضرورت ہے۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ غیرروایتی سوچ اپنا کر ہی ہم اپنے وسائل کا بہتر استعمال کر سکتے ہیں اور ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔ انہوں نے تمام شرکاءپر زور دیا کہ وہ اپنے اردگرد لوگوں کو بھی چھوٹے کنبے کے فوائد بارے آگاہ کریں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی نے کہا کہ آنے والی نئی نسل کے روشن مستقبل کےلئے آبادی پر کنٹرول بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسائل اور آبادی میں توازن صحتمندمعاشرے اور خوشحالی کا ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی ضروریات خصوصاتعلیم اور صحت شامل سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے آبادی پر کنٹرول کرنا ہوگا۔تقریب کے اختتام پر ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر شاہد رضا خان نے کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر محکمے کی بہتری کےلئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سٹاف کو بھی یادگاری شیلڈز دی گئیں۔دریں اثناءدنیا بھرکی طرح گزشتہ روز ضلع ساہیوال کے ضلع کونسل ہال میں ورلڈ پاپولیشن ڈے کے حوالے سے پاپولیشن کنونشن کا انعقاد کیاگیا جس کے مہمان خصوصی کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید تھے ان کے ساتھ ایڈیشنل کمشنر شفیق ڈوگر،ڈائریکٹر آرٹ کونسل ریاض ہمدانی،ڈائریکٹر پبلک ریلےشن عقیل اشفاق ،ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طاہر شہزاد،ریسکیو 1122 محکمہ نمائندگان کے علاوہ ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر گرین سٹار اور KFW کے آفیسر رائے امجد اسلام امجد نے شرکت کی۔اس موقع پر ضلعی آفیسر شاہد رضا خاں نے شرکاءکومحکمہ کی تمام سروسز کے بارے میں بریفنگ دی اور کہا خوشحال معاشرے کے قیام کےلئے وسائل اور آبادی میں توازن لازم وملزم ہے۔اس دن کا منانے کا مقصد شہریوں میں فیملی پلاننگ کے شعور اجاگر کرنا ہے۔ شعےب اقبال سید کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کنٹرول کئے بغیر ملکی ترقی کو خواب پورا نہیں ہوسکتا۔مزید ان کا کہنا تھاکہ محدود وسائل میں کم سے کم بچوں کی پیدائش اور انکی بہترین تعلیم وتربیت کی جائے تاکہ وہ معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔اس موقع پر کمشنر کو یادگاری شیلڈ دی گئی ۔اس کے علاوہ بہترین کارگردکی والے ملازمین کو ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
تیزی سے بڑھی آبادی پر کنٹرول ضروری ہے: کمشنر ساہیوال



















