عالمگیر ترین کی رسم قل میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت

لاہور (نمائندہ خصوصی) پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر کی رسم قل ادا کردی گئی،سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، سابق گورنر پنجاب مصطفی نوازکھر،اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض ،سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، اسحاق خاکوانی، نوریز شکور، چودھری ظہیرالدین، فواد چودھری و دیگر بھی شریک ہوئے اور جہانگیر ترین سے اظہار افسوس کیا۔


دوسری جانب جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے اپنے چچا مرحوم عالمگیر ترین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاچچا اپنے اصولوں پر زندگی گزارنے کے قائل تھے وہ بہت پرکشش طبیعت کے مالک اور آزاد روح تھے، کرکٹ، بزنس یا چاہے پھر زندگی ہی کیوں نہ ہو وہ ہر میدان میں چیلنج کا ڈٹ کر سامنا کیا کرتے تھے،اچانک انتقال کرجانا ناقابل برداشت غم ہے۔