اسلام آباد (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر ایاز صادق کو پارلیمانی کمیٹی انتخابی اصلاحات کاچیئرمین منتخب کرلیا گیا،پہلے اجلاس میںکمیٹی نے پرانی انتخابی اصلاحات کمیٹیوں کی دستاویزات طلب کر لیںاور سیکرٹری پارلیمانی امور کو ہر اجلاس میں شریک ہونے کی ہدایت کر دی۔
اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا انتخابی اصلاحات کمیٹی تاخیر سے بنی ،وقت کم ہے، صرف 10 روز ہیں، جلد انتخابی اصلاحات کا کام مکمل کرنا ہے، 13 اگست سے پہلے اصلاحات کو دونوں ہاوسز سے منظور کرانا ہے، انتخابی اصلاحات کمیٹی کے ٹی او آرز بنائیں گے، میراتھن سیشن رکھیں گے جس کو شق وار دیکھیں گے۔
بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا انتخابی اصلاحات کے باعث عام انتخابات تاخیر کا شکار نہیں ہوں گے،ابتدائی طور پر صرف دیکھنا ہے الیکشن قوانین میں کیا ترامیم کرنی ہیں، تمام سیاسی جماعتوں، قومی اسمبلی اور سینٹ اراکین پر مشتمل کمیٹی قائم کردی، انتخابی اصلاحات پر قومی اسمبلی ، سینٹ میں جمع تجاویز کا جائزہ لیں گے،وفاقی وزیر نے مزید کہاآئندہ انتخابات کس مردم شماری کے تحت ہوں گے ابھی واضح نہیں۔
ایاز صادق پارلیمانی کمیٹی انتخابی اصلاحات کے چیئرمین منتخب



















