سانحہ 9مئی،چیئرمین پی ٹی آئی مزید 2مقدمات میں نامزد،توشہ خانہ فوجداری کیس میں طلب
فیصل آباد،گوجرانوالہ،اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی کو سانحہ 9مئی کے مزید2مقدمات میں نامزد کردیا گیا،فیصل آباد اور گوجرانوالہ پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سانحہ 9 مئی کے مزید 2مقدمات میں نامزد کیا،فیصل آباد پولیس نے 9 مئی کو حساس ادارے کے دفتر ،وزیر داخلہ کے گھر پرحملہ کیس میں ضمنی رپورٹ، گوجرانوالہ پولیس نے قتل ودہشتگردی کے مقدمے میں نامزد کیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو ضمنی بیان میں زیردفعہ109کے تحت ملزم نامزد کیا گیا۔
دوسری جانب اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میںچیئرمین پی ٹی آئی کو جمعہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، وکیل گوہر علی خان نے آئندہ سماعت پرپیش ہونے کی ضمانت دی۔
دریں اثناچیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے توشہ خانہ کیس ٹرائل کورٹ بھیجنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کےخلاف اپیل دائر کر دی۔
ادھر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف غیر شرعی نکاح کیس میں درخواست گزار نے اپیل دائر کر دی،درخواست گزار حنیف نے سول جج نصر کے فیصلے کےخلاف نظر ثانی اپیل دائر کی ،سیشن جج اعظم خان نے نظر ثانی اپیل 13 جولائی کو سماعت کےلئے مقرر کر دی،سیشن جج اعظم خان نے چیئرمین پی ٹی آئی اور درخواست گزار کو نوٹس جاری کر دئیے،درخواست گزار نے استدعا کی سیشن عدالت اپیل منظور کر کے چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف کارروائی شروع کرے۔



















