شہریار جیل منتقل،یاسمین راشد کی درخواست ضمانت خارج

اسلام آباد،لاہور(بیورورپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،عدالت نے جیل بھیج دیا،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج حامد حسین نے کیس پر سماعت کی۔

عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے 10 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کردی، شہریار آفریدی کی درخواست ضمانت پر سماعت 3 جولائی کو ہوگی،سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کےخلاف تھانہ آر اے بازار میں دہشتگردی کا مقدمہ درج ہے۔

دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے اداروں کےخلاف تقریر کیس میں سابق صوبائی وزیر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت خارج کردی،اے ٹی سی کی سپیشل جج عبہر گل خان نے درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت خارج کردی، یاسمین راشد کے وکلا دلائل کیلئے پیش نہیں ہو رہے تھے۔