چوہدری نذیر احمد ،چوہدری رشید احمد کی برسی، اخبار مارکیٹ میں ایصال ثواب کیلئے محفل

لاہور (کامرس رپورٹر) اخبار فروش یونین کے سابق صدر چوہدری نذیر احمد مرحوم کی تیسری برسی اور تاحیات صدر چوہدری رشید احمد مرحوم کی 24 ویں برسی اور دیگر اخبار فروش مرحومین کے ایصال ثواب کےلئے اخبار مارکیٹ لاہور میں اس موقع پر مولانا صابر حسین نوری نے اخبار فروش مرحومین کیلئے دعا کروائی۔ دعائیہ تقریب میں آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے تاحیات سیکرٹری جنرل ٹکا خان عباسی، صدر اسلام آباد اخبار فروش یونین چوہدری شریف، زاہد عباسی، اخبار فروش یونین لاہور کے چیئرمین چوہدری عاشق علی، صدر چوہدری مشتاق علی، سینئر نائب صدر ملک امتیاز اعوان،جنرل سیکرٹری رانا یامین، نائب صدر سجاد عظیم، جوائنٹ سیکرٹری سیف بابر، سیکرٹری فنانس ملک تنویر احمد، سیکرٹری اطلاعات شیخ عمر یاسین، آفس سیکرٹری سید عارف حسین شاہ، میاں عبدالحئی خالد، پروفیسر جمیل اختر، سلطان تنولی، ملک الیاس، ملک تنویر، ملک ذیشان، طارق حنیف، جمیل خان، الحاج ارشد، حاجی نذیر الدین، چوہدری منیر، چوہدری خلیق نذیر، چوہدری جاوید، مولوی طارق، حاجی نصیر، چوہدری نصیر اور دیگر بیٹھے ہیں۔