کراچی(بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ سندھ نے وفاق کےساتھ نہ چلنے کی دھمکی دےدی،اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مرا د علی شاہ نے وفاق کو دھمکی دیتے ہوئے کہا اگر سندھ کیلئے سکیم نہ رکھی گئیں تو حکومت کےساتھ نہیں چل سکتے، سندھ کو ترجیح دینا ہوگی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہاسندھ کےساتھ ناانصافی قبول نہیں ،حق ملنا چاہئے اس طرح کام نہیں چل سکتا ،وزیراعظم سے ملاقات کرکے مطالبات سامنے رکھ دئیے،ایم کیو ایم کو ہاتھ جوڑ کر کہتے رہے الیکشن لڑ لو، استحکام صرف پیپلز پارٹی لائی،بلدیاتی انتخابات میں کامیابی اعتماد کامظہر ہے،ایم کیوایم والے اپنی کمزوریوں کاالزام پیپلز پارٹی پرنہ لگائیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے وفاق کےساتھ نہ چلنے کی دھمکی دےدی



















