حالیہ ریفرنڈم پھول یونین اور مزدور کی فتح کی نوید ہے:قائدین

لاہور(قمر عباس نقوی ) واسا پھول یونین کے مرکزی قائدین نے روزنامہ ”مشرق“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ ریفرنڈم 2023-25 پھول یونین اور مزدور کی فتح کی نوید ہے۔ واسا اقبال ٹاﺅن میں پھول یونین کی مقبولیت کے خوف سے نا اہل سی بی اے یونین خوف میں مبتلا ہے، ملازمین نے ریفرنڈم سے قبل مفاد پرست مشعل یونین کو مسترد کردیا، ناکام یونین نے شکست کے خوف سے اقبال ٹاﺅن انتظامیہ کےخلاف انتقامی کارروائی کرتے ہوئے الزام تراشی پر مبنی تحریری درخواست کے ذریعے بلیک میل کرکے ثابت کر دیا ہے کہ وہ گزشتہ دو سال سے واسا ملازمین کو حقوق دلوانے میں ناکام رہے ہیں۔ صدر پھول یونین سعید احمد خان کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم سے قبل ہی واسا کے مزدور نے مفاد پرست مشعل یونین سی بی اے کےخلاف نعرہ حق بلند کر دیا ہے۔ یومیہ کی بنیاد پر ملازمین کا پھول یونین پر بھرپور اعتماد دیکھنے میں آرہا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ اقبال ٹاﺅن میں مشعل یونین کی لیڈر شپ کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے جس کی بنیادی وجہ جنرل سیکرٹری پھول یونین کی مزدور دوست پالیسی ہے۔ ملازمین کی بھرپور حمائت کے خوف سے مشعل یونین سی بی اے کے صدر کی جانب سے ریفرنڈم میں سیاسی مداخلت کا بے بنیاد الزام لگاتے ہوئے ایم ڈی واسا کو یونین کے لیٹر ہیڈ پر کی جانے والی شکائت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پھول یونین کی فتح یقینی ہے۔ دو سال ذاتی مفاد ات حاصل کرنےوالے مشعل یونین کے صدر نے اقبال ٹاﺅن ہما بلاک میں واسا کی جگہ الاٹ کروانے کے ساتھ کروڑو ں روپے تعمیر کی مدمنظور کروائے جبکہ ملازمین کے مسائل جو ں کے توں ہیں، آئندہ ہونےوالے ریفرنڈم میں ملازمین مفاد پرست مشعل یونین کے ٹولے کو تاریخی شکست دےگی اور پھول یونین کی فتح یقینی ہے۔ جنرل سیکرٹری پھول یونین رانا سلیم بلو نے کہا کہ واسا ملازمین کا معاشی قتل عام اور انکی حق تلفی کرنے والی مزدور دشمن مشعل یونین نے مزدور کے خون پسینہ کی کمائی سے لئے گئے چندہ کو چوری کیا اور انکے کفن دفن کے پیسے کھائے چندہ کا استعمال ذاتی طور پر اور اپنے اکاﺅنٹس میں ٹرانسفر کروایا ہے۔ دو سال مزدور کے حق سلب کئے اور سودا بازی کرتے ہوئے ٹھیکہ جات حاصل کئے ہیں آنے والے ریفرنڈم سے قبل واسا کے مزدور کو حساب دینا ہوگا۔ مشعل یونین سی بی اے نے دو سال میں مزدور کے حق پر ڈاکہ ڈالااوور ٹائم خطرہ الاﺅنس پر سودے بازی کی ایمبولینس کےلئے استعمال کرنے کی بجائے گاڑیوں کو ذاتی استعمال میں رکھتے ہوئے یومیہ کی بنیاد پر 25لیٹر پٹرول لینے والے مشعل یونین نے مزدور کا معاشی قتل کیا ہے۔ چیئرمین مرزا ندیم افضل نے کہا کہ مشعل یونین کی قیادت مزدور دشمن ہے، اقتدار کے حاصل ہوتے ہی مزدور بھول جاتا ہے اور ریفرنڈم آتے ہی انکو واسا کا مزدور اور ان کے حقوق کی یاد ستانے لگ پڑی ہے، دو سال سی بی اے کے اقتدار کے مزے لوٹنے والوں کو مزدور مسترد کر چکا ہے۔ پھول یونین نے ہمیشہ مزدور کی خاطر قربانی دی مزدور کے حق کےلئے انتظامیہ کے سامنے آواز بلند کی گرفتاریاں دیں، اسوقت بھی مفاد پرست ٹولے نے مزدود دشمن ریلی میں مزدور کی مخالفت کی، اب مزدور انکی نو سر بازی کو سمجھ گیا ہے۔ اقبال ٹاﺅن ڈائریکٹوریٹ میں پھول یونین کی مقبولیت سے پریشان ہونےوالی مشعل یونین کی قیادت کو ناکامی نظر آچکی ہے، پھول یونین کی فتح مزدور کی فتح ہے۔ پھول یونین نے ریفرنڈم 2023-25چیلنج کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے اور مشعل یونین سے د وسال کا حساب مانگا گیا ہے۔