لاہور(اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے ن لیگ نے انتخابات کی تیاری شروع کردی، نواز شریف الیکشن سے پہلے پاکستان میں ہوں گے،اگست میں آئینی مدت ختم ہونے کے بعد نگران حکومت آجائے گی۔
لاہور پریس کلب میں میٹ دی پریس میںگفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا حکومت کی آئینی مدت اگست میں ختم ہو جائے گی، نگران حکومت آ کر الیکشن کرائے گی،الیکشن کمیشن تاریخ دے گا تو انتخابات کرادیں گے،انتخابی اتحاد کا فیصلہ وقت آنے پر کیا جائے گا۔
وزیر اطلاعات نے کہا مریم نواز نے انتخابی جلسے شروع کردئیے ، نوازشریف کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہوگئے گیدڑ لیڈر بننے کی کوشش کرے توعوام مائنس کردیتے ہیں، ادھار کی پارٹی بالکل ایسے ہی بکھرتی ہے جیسے پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی، قوم نفرت، فساد سے تھک چکی اب جوڑنے اور اتحاد کی ضرورت ہے ،ن لیگ نے ہمیشہ اتحاد و ترقی کر کے دکھائی، 2013 سے 2018 والے دور کی دوبارہ بنیاد رکھ دی ، آر ٹی ایس بٹھا کر اقتدار میں آنے والے ایسے ہی ریت کی دیوار ثابت ہوتے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہاعوام کے اندر جڑیں مضبوط ہوں تو کسی کو سیاست سے مائنس نہیں کیا جا سکتا،استحکام پاکستان پارٹی مسلم لیگ ن کی بی ٹیم نہیں البتہ سیاسی اتحاد کاکچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، مسلم لیگ ن عوام سے مینڈیٹ لیکر اقتدار میں آئےگی،میری تو خواہش ہے نواز شریف ابھی پاکستان واپس آ جائیں،عمران ریاض سمیت کسی کا بھی لاپتہ ہونا قابل قبول نہیں۔
بعدازاں جناح ہاﺅس کادورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاعدالت میں گڈ ٹو سی یو، گڈ لک نہ کہا جاتا تو 9 مئی کے واقعات پر شرمندہ نہ ہوتے، واقعات میں ملوث افراد کو ریلیف دینے والے بھی مجرم ہیں، ملوث لوگوں کو مثال بنانا پڑے گا،جناح ہاو¿س میں جلی تصاویر دیکھیں، ایسا کوئی محب وطن شخص نہیں کر سکتا یہ وہ فارن فنڈنگ ہے جو 2013 سے متحرک ہے ،ماسٹر مائنڈ کا تو پتہ چل گیا ،9مئی کے سانحہ کو کسی کی سیاست سے نہیں جوڑا جا سکتا، ریاست کی ریڈ لائن کو پار کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔
روزانہ طویل وقت گاڑی چلانا دل کی صحت کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے: جدید تحقیق
آزاد اور خودمختار فلسطین کا قیام پائیدار امن کیلئے ناگزیر ہے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
رائزنگ سٹارز ایشیا کپ فائنل آج، پاکستان ٹائٹل کے دفاع سے ایک قدم دور
اداکار سلیم شیخ کی بیٹی کی شادی میں شوبز ستاروں کے رقص کی ویڈیوز وائرل
آزاد کشمیر، بھارتی ایما پر شرپسندی میں ملوث فسادی ٹولے کی حقیقت بے نقاب
نیتن یاہو کی آئزنکوٹ کو اتحادی حکومت میں پہلے وزیراعظم بننے کی پیشکش
بجلی صارفین پر 95 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
قومی اسمبلی اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کی سمری ارسال، اہم قانون سازی متوقع
صدر اور وزیراعظم کا فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
حرمین شریفین کے تحفظ کا عزم، پاک فوج کے دستوں کی سعودیہ روانگی



















