ہائیکورٹ کابشریٰ کیخلاف مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کاحکم

لاہور (کورٹ رپورٹر) ہائیکورٹ نے کے پی اور بلوچستان پولیس سے بشریٰ کےخلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں،سابق خاتون اول بشریٰ کےخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، عدالت نے کے پی اور بلوچستان پولیس کو مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دےدیا۔

آئی جی اسلام آباد نے تحریری رپورٹ میں بتایا بشریٰ کےخلاف تھانہ کوہسار میں ایک مقدمہ درج ہے، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا سندھ ،پنجاب میں بشریٰ کےخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں،بشری کے وکیل نے دلائل دئیے آرٹیکل 10 اے کے تحت شفاف ٹرائل ہر شہری کا بنیادی حق ہے، اطلاعات ہیں بشری کےخلاف مقدمات درج کرکے سیل کر دیا گیا ، شفاف ٹرائل کےلئے مقدمات کے اندراج کی معلومات اور رسائی ہر شہری کا قانونی حق ہے، عدالت درج تمام مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے۔

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان پولیس کو سابق خاتون اول بشریٰ کےخلاف مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دےدیا۔