نیویارک (مشرق نیوز) اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو)نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ ادارہ سے ایک دہائی پر مبنی تنازع ختم کرنے کا خواہش مند ہے اور جولائی سے ادارے کے ساتھ دوبارہ وابستہ ہونا چاہتا ہے۔ امریکہ نے 2018 میں یونیسکو سے دست برداری اختیار کرلی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل آڈرے ازولائے نے پیرس میں تنظیم کے رکن ممالک کے نمائندوں کو واشنگٹن کے واپسی کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مضبوط قدم ہے جو امریکہ کی یونیسکو اور تکثیریت پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کے دور سے پانچ سال کی غیر حاضری کے بعد واشنگٹن دوبارہ یونیسکو میں شامل ہو گا۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا اس نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں ایک خط پیش کیا جس میں پیرس میں قائم تنظیم کو امریکہ کو دوبارہ قبول کرنے کی درخواست کی گئی۔محکمہ خارجہ نے بتایا کہ یہ خط 8 جون کو امریکی نائب وزیر خارجہ برائے انتظامی امور رچرڈ ورما کی طرف سے لکھا گیا۔
پانچ سالہ بعد امریکہ کی یونیسکو میں دوبارہ شامل ہونے کی کوشش



















