تعلیم،صحت اور امن ترجیح،بڑی رقم مختص کر دی،مراد علی شاہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس

کراچی(بیورورپورٹ)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اس سال کا ریکارڈ 2.25ٹرلین کا بجٹ ہے جس میں تعلیم، صحت، امن و امان اور بلدیات کیلئے سے زیادہ رقم مختص کی گئی ہے،پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا بجٹ پیش کرتے وقت چیخنا نہیں پڑا، ترقیاتی سکیموں کیلئے ہم نے لون لیے ہیں، یہ سال جب شروع ہوا تو حالات بہت مثبت تھے، ہم نے سالانہ ترقیاتی پلان مرتب کیا تھا، فوری سڑکوں کی مرمت کیلئے فنڈزجاری کیے گئے،انہوں نے کہا سمندری طوفان آنے کا خطرہ ہے، کہا جا رہا ہے کراچی میں بارشیں ہوں گی، جب یہ طوفان ساحل پہنچے گا تو ہواو¿ں کی رفتار 89 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوں گی، پاک فوج سے بھی بات کی ہے ٹھٹھہ سمیت دیگرعلاقوں سے کتنے لوگوں کو نکالنا پڑ سکتا ہے، لوگوں کیلئے رہائش کا بندوبست کیا ہے ، 2007 میں بارشیں اس سے آدھی ہوئی تھیں لیکن پھر بھی ہم نے اچھا کام کیا،وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کمشنر کراچی نے ضروری اقدامات کا کہا ہے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج سے مکمل رابطے میں ہیں، لوگ غیر ضروری گھر سے نہ نکلیں، ہم نے سیلاب کے معاملے پر بیرونی ذرائع سے 2ارب ڈالر حاصل کیے، اتنی بڑی رقم کا 4ماہ میں انتظام بہت بڑی بات ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب کے دوران 6چکر لگائے، پچھلے وزیراعظم کو معلوم نہیں تھا سند ھ ہے کدھر،مراد علی شاہ نے کہا پورے سندھ میں ڈسٹرکٹ کونسلز کے چیئرمین، میئر پیپلز پارٹی کے ہوں گے، سندھ میں جو ترقی ہوئی ہے اس کی وجہ سندھ میں استحکام ہے، پانچ سالوں میں ایک ہی وزیر خزانہ رہا استحکام تھا، وفاق میں وزیر خزانہ تبدیل ہوتے رہے، استحکام کی علامت پیپلز پارٹی ہے، نام رکھنے سے پہلے سوچ لینا چاہیے تھا،ہم لوگوں کو ریلیف دینا چاہتے تھے، کافی حد تک کامیاب ہوئے، سیلاب آنے کے بعد چار سے پانچ ماہ تک ترقیاتی کام بند ہوگئے تھے، اگلا سال اس سے بھی بہتر ہوگا، ایک ملین ٹینٹ تقسیم کئے تھے، جیسے ہی فلڈ ریلیف پر کام کر رہے تھے تواندازہ تھا اپنے فنڈز سے کام نہیں کرسکیں گے، سیلا ب سے تباہ ہونےوالے تمام روڈز ہمیں دوبارہ بنانے ہیں،وزیراعلیٰ نے کہابجٹ میں ایجوکیشن کیلئے35ارب روپے ہیں، ایریگیشن کیلئے 25ارب، ہاو¿سنگ کیلئے 25ارب روپے رکھے گئے ہیں، اگلے سال کے بجٹ میں فنانس کی سکیموں کیلئے 182ارب روپے مختص ہیں، کراچی میں 701بلین کی فارن فنڈنگ کی سکیمیں ہیں، سندھ کلک پروجیکٹ کیلئے 127ارب کی ایلوکشن جو لوکل گورنمنٹ ایگزیکیوٹ کرےگی، ییلو لائن کے پروجیکٹ پر 27ارب روپے کی ایلوکیشن ہے،مراد علی شاہ نے کہا کراچی میں این آئی ایچ کو گرانٹ دیتے ہیں، کراچی میں جے پی ایم سی کو گرانٹ دیتے ہیں، این آئی سی وی ڈی کو گرانٹ دیتے ہیں، انڈس ہسپتال کو 4ارب روپے گرانٹ ڈویلپمنٹ کی مد میں دے رہے ہیں، 255ارب روپے کی لاگت سے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبے چل رہے ہیں۔