زرداری کی شاہدہ جبیں کے گھر آمد ،خاوند کے انتقال پر تعزیت ، فاتحہ خوانی

لاہور( نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر مملکت آصف زرداری نے دھرمپورہ میں پیپلزپارٹی کی دیرینہ کارکن شاہدہ جبیں کے گھر جا کر خاوند و پیپلزپارٹی کے کارکن حاجی علی کے انتقال پر اظہار تعزیت ، فاتحہ خوانی کی۔

آصف زرداری نے کہا جنرل ضیا ءکے دور میں شاہدہ جبیں اوردودھ پیتی بیٹی نے شاہی قلعہ میں لمبی قید کاٹ کر تاریخ رقم کی، جنرل ضیا کے ہاتھوں شاہدہ جبیں کے بھائی عثمان غنی کی پھانسی نے امر کردیا۔

سابق صدر نے مزیدکہا شاہدہ جبیں جمہوریت ،سیاسی کارکنوں کیلئے جدوجہد کااستعارہ ہیں اس موقع پر رخسانہ بنگش،مہرین انور راجہ ، فوزیہ حبیب اور فیصل میر بھی موجود تھے۔