گوجرانوالہ (چودھری توصیف احمد)وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہاہے عمران خان کے امریکہ مخالف بیانات آئی ایم ایف معاہدے میں رکاوٹ ہیں،ملکی قرض میں پی ٹی آئی نے 90 فیصد اضافہ کیا ،پاکستان کے وسائل سکڑ گئے،سابق حکومت نے سی پیک کو بھی روکا، منصوبوں پر کوئی کام نہیں ہوا۔
صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا2019 میں آئی ایم ایف سے پی ٹی آئی حکومت نے بھیانک سودا کیا پھر بھیانک طریقے سے 2021 میں توڑا، عمران خان نے خارجہ پالیسی میں بھی بگاڑ پیدا کیا،پی ٹی آئی حکومت کی وعدہ خلافیوں سے کوئی پاکستان پر اعتماد کےلئے تیار نہیں، آئی ایم ایف کا معاہدہ نہیں ہو رہا تو وجہ عمران خان کے امریکہ مخالف بیانات ہیں۔
خرم دستگیر نے مزید کہا بجٹ میں سولر پینل اور خام مال پر کسٹم ڈیوٹی ختم کردی ،یکم جولائی سے سولر پینل کے خام مال کی امپورٹ مفت ہوجائےگی،تھر اب خواب نہیں حقیقت ہے ،بجلی پیدا کر رہے ہیں۔
عمران کے امریکہ مخالف بیانات آئی ایم ایف معاہدے میں رکاوٹ ہیں،خرم دستگیر



















