دہشت گردی سمیت اہم چیلنجز کےخلاف برسرپیکار فورس کا نام سپیشل برانچ ہے:آئی جی پنجاب
لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ملک و قوم کے تحفظ اور خدمت میں مصروف عمل، سپیشل برانچ کی ورکنگ بارے خصوصی پیغام،آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ سپیشل برانچ کے اہلکار پس پردہ رہ کر گورننس کے معاملات بہتر بنانے میں انتہائی اہم ہیں،سپیشل برانچ پنجاب پولیس اور حکومت پنجاب کی آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتی ہے، سماجی برائیوں، آرگنائزڈ کرائم، شدت پسندی فرقہ واریت سمیت اہم چیلنجز کےخلاف برسرپیکار فورس کا نام سپیشل برانچ ہے، سپیشل برانچ ہرصوبے میں آئی جی کے ساتھ سادہ لباس میں اہم ترین فرائض سر انجام دیتی ہے،سپیشل برانچ کے جوان معاشرتی برائیوں، خطرناک مجرموں او ر شہریوں کے درمیان سیسہ پلائی دیوار ہیں،سپیشل برانچ ذخیرہ اندوری سے اجناس کی قلت، ناجائز منافع خوری، مہنگائی میں ملوث مافیاز کےخلاف سرگرم ہے،سپیشل برانچ پنجاب نے رواں برس 4 لاکھ 50ہزار من گندم، 13 لاکھ من چینی ذخیرہ اندوزوں سے برآمد کی،ذخیرہ اندوزوں سے 47 لاکھ من یوریا، 02 لاکھ 60 ہزار من ڈی اے پی، ہزاروں ٹن گھی بھی برآمد کیا گیا،یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی، جرائم کش ادویات میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بھی سپیشل برانچ کامیابی سے آپریشنز کر رہی ہے ،معاشرے سے سنگین جرائم کی بیخ کنی میں سپیشل برانچ کے کردار اور خدمات کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں،سپیشل برانچ کی مدد سے رواں سال 6500 اشتہاریوں، 4500 منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ کے 1063 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،صوبہ بھر میں قمار بازی کے434، فحاشی کے191 سمیت منظم جرائم کے دیگر اڈوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی،بد عنوانی، اختیارات سے تجاوز سمیت گورننس کے لاتعداد مسائل کے ازالے میں سپیشل برانچ حکومت کو بروقت اطلاع دیتی ہے،حال ہی میں پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوری میں ملوث ذخیرہ اندوزعناصر کو سپیشل برانچ کی معاونت سے گرفتار کیا گیا،امن وامان کا قیام، فرقہ واریت، مذہبی تفرقہ بازی،شدت پسندی اور صوبائیت سے متعلقہ مسائل کو ایڈوانس انفارمیشن سے ناکام بنایا گیا، جعلی عاملوں، عطائیوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن اور مضر صحت ادویات، خوراک کی تیاری و فروخت کی روک تھام یقینی بناتی ہے،سوشل میڈیا پر ریاست پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے اور برائیوں کی تشہیر کے خلاف سپیشل برانچ کا سوشل میڈیا سیل کام کرتا ہے،ڈینگی، کووڈ سمیت دیگر خطرناک امراض کے تدارک، سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اورادویات کی موجودگی بارے سپیشل برانچ کی رپورٹس نہایت اہمیت کی حامل ہیں،آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سپیشل برانچ کے خاموش سپاہی پس پردہ رہ کر انتہائی جانفشانی سے اپنے فرائض کی ادائیگی یقینی بنار ہے ہیں۔



















