سیاست قربان کرکے ریاست بچائی، دفاع مضبوط ، عوام سکون سے سوئیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے معاشی اہداف حاصل نہ ہونے کا مطلب حکومتی ناکامی نہیں،دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ، عوام سکون سے سوئیں۔

پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہادفاعی بجٹ سے دفاعی صلاحیت کو نہ ناپا جائے جیسے باقی شعبوں میں مشکلات ہیں ایسے دفاع کے بجٹ کیلئے بھی مشکلات ہیں،دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،عوام سکون سے سوئیں،موجودہ حکومت نے دفاعی بجٹ پر توجہ دی ،سیاست قربان کرکے ریاست بچائی،معاشی تباہی کے سامنے بند باندھا ۔

وزیر دفاع نے کہاجہانگیر ترین کی جماعت سے (ن )لیگ کو کوئی خطرہ نہیں،جہانگیر ترین کی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے،عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے،ملکر مشکلات کو حل کرینگے۔

خواجہ آصف نے مزید کہااگرسیاست بچاتے تو ملکی حالات اور بھی خراب ہوجاتے،عام آدمی کو ریلیف ضرور ملے گا ۔