باغ(مشرق نیوز)آزاد کشمیر کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو بدترین شکست،پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا،آزاد جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 15باغ ٹو میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ صبح 8سے شام 5بجے تک جاری رہی۔
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی نشست پر ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا،پیپلز پارٹی کے ضیا القمرنے سب کو پچھاڑ دیا، ن لیگی امیدوار مشتاق منہاس دوسرے نمبر پر رہے ۔
ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے ضمیر خان دور دور تک نظر نہیں آئے،2سال پہلے نشست پر پی ٹی آئی نے ساڑھے 5 ہزار ووٹوں سے کامیابی سمیٹی تھی۔
آزاد کشمیر کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو بدترین شکست،پی پی فاتح



















