اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے جہانگیر ترین کی جانب سے نئی سیاسی پارٹی کے اعلان پر شاعرانہ ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا”دل کے پھپھولے جل اٹھے سینے کے داغ سے۔۔۔ اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے“۔
اپنی ٹوئٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا تکبر، ضد، انا، اپنی ذات و مفادات کے بت کا ہاوس آف کارڈز دھڑام سے زمین بوس ہو گیا، پی ٹی آئی سے روح نکل گئی، پارٹی بنانے والوں کے چلے جانے سے بس اب بت ہی باقی رہ گیا ، مغرور نے کہا تھا کسی کے آنے اور جانے سے فرق نہیں پڑتا،مغرورعبرت کی زندہ مثال بن گیا۔
دریں اثناوزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے صحافی باقر سجاد کے گھر پر نامعلوم افراد کے حملے، فیملی کو ہراساں کرنے اور قیمتی اشیا لوٹنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا آئی جی اسلام آباد انہوں نے یقین دلایا معاملے کی ترجیحی بنیادوں پر تحقیقات کرائیں گے۔
پی ٹی آئی سے روح پروازبس بت باقی،مغرورعبرت کی مثال بن گیا،مریم اورنگزیب



















