اسلام آباد (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے عمران خان کو 2018میں اقتدار میں لانا 71کے سانحہ سے کم نہیں،ن لیگ جب بھی اقتدار میں آئی قومی ترقی ہمیشہ پہچان رہی ۔
مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا بدقسمتی سے 2017میں ترقی کا سفر سازش کے تحت روکا گیا ،عوام آئندہ عام انتخابات میں ن لیگ کے حق میں ووٹ دیں گے۔
دریں اثنا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہامعاشی پالیسیاں 10 سال سے قبل نتیجہ خیز نہیں ہوسکتیں، موقع ہے اندورنی سیاسی استحکام لے آئیں،پاکستان کے 4 بڑے سٹریٹجک پارٹنر ہیں، سب بڑا قابل بھروسہ پارٹنر چین ہے۔
عمران کواقتدار میں لانا 71کے سانحہ سے کم نہیں ،احسن اقبال



















