لاہور(نمائندہ خصوصی) سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے انتخابات تب ہی ہوں گے جب میں کراﺅں گا،بلاول ہاوس لاہور میں سینٹرل پنجاب کے امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا یہ 2ماہ میں الیکشن نہیں کرا سکتے، انتخابات تب ہی ہوں گے جب میں کراﺅں گا۔
سابق صدر نے مزید کہاکارکن صبر کریں ایساپھل ملے گا سارے دکھ درد دور ہوجائیں گے، میں نے 14برس جیل میں معیشت پر بہت ساری کتب کا مطالعہ کیا ، اپنے دور میں ایسے حل دئیے جس کی وجہ سے پی پی دور میں زر مبادلہ ذخائر 24ارب ڈالر ہو گئے تھے،ملکی معیشت کو سنبھال کر زر مبادلہ ذخائر 100ارب ڈالر تک پہنچاو¿ں گا۔
آصف زرداری نے کہافوج کا بڑا خرچ نہیں خوامخواہ پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، سیاست میں ہر چیز کو کرنے کا حل موجود ہے۔
انتخابات تب ہی ہوں گے جب میں کراﺅں گا،آصف زرداری



















