محکمہ ایکسائز:اعلیٰ افسران کی ناقص حکمت عملی، لبرٹی مارکیٹ چوک میدان جنگ میں تبدیل

لاہور(سپےشل رپورٹر) محکمہ اےکسائز ٹےکسےشن اےنڈ نارکوٹکس کنٹرول مےں اعلیٰ افسران کی ناقص حکمت عملی کے باعث لبرٹی مارکےٹ چوک مےدان جنگ بن گےا۔ سےکرٹری اےکسائز اور ڈائرےکٹر جنرل کا سرپرائز وزٹ اختتام پذیر ہوتے ہی ڈائرےکٹر رےجن سی کی جانب سے ماتحت عملے کی فحش گالےوں سے تواضع، مکوں اور ٹھڈوں کا آزادانہ استعمال کےا گےا جبکہ ماتحت ملازمےن نے اپنی نوکری کو بچانے کی غرض سے چپ سادھے رکھی۔ اس خبر پر موقف کےلئے ڈی جی اےکسائز محمد علی سے متعدد بار رابطہ کےا گےا لےکن ڈائرےکٹر کانفرنس مےں انکی شمولےت کے باعث ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائرےکٹر جنرل اےکسائز پنجاب نے رےونےو مےں اضافہ کرنے کی غرض سے لاہور سمےت پنجاب بھر مےں مختلف شاہراہوں پر محکمہ اےکسائز کے متعلقہ سٹاف کو روڈ چےکنگ پر مامور کر رکھا ہے اور سوموار کے روز شام 5 بجے سےکرٹری اےکسائز پنجاب مسعود مختار ڈائرےکٹر جنرل محمد علی کے ہمراہ لبرٹی مارکےٹ پہنچے جہاں محکمہ اےکسائز کا متعلقہ سٹاف روڈ چےکنگ مےں مصروف عمل تھا جن مےں ڈائرےکٹر رےجن سی آصف و دےگر چار ای ٹی اوز اور دیگر افراد شامل تھے۔ اس دوران حسب معمول سےکرٹری اےکسائز نے عملے سے معمول کی گفتگو کی اور روانہ ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انکی روانگی کے بعد ڈائرےکٹر رےجن سی جو کہ اس وقت ظاہری طور پر درست حالت مےں دکھائی نہےں دے رہے تھے، انہوں نے ماتحت عملے کو فحش گالےاں دےں کہ تم لوگوں نے مےری موجودگی مےں سےکرٹری و ڈی جی سے گفتگو کےوں کی جبکہ اس دوران ڈائرےکٹر کی جانب سے ای ٹی اوز سے ہاتھا پائی بھی کی گئی تھی۔ےہاں ےہ بات قابل ذکر ہے کہ اس تمام بدتمےزی کی جنگ مےں وہاں اےک خاتون ای ٹی او بھی موجود تھی جبکہ لبرٹی مارکےٹ مےں ان حالات کے باعث لوگوں کا تانتا بندھ گےا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سےکرٹری اےکسائز مسعود مختار کی جانب سے اسکی سخت انکوائری کی جانی چاہئے ۔