اسلام آباد(بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو حکم دیا ہے دیواریں پھلانگ کر لوگوں کو بلاوجہ تنگ نہ کریں،عمر ایوب کے گھر چھاپہ و فیملی کو ہراساں کرنے کےخلاف اہلیہ کی درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل نے استدعا کی عمر ایوب کے کم عمر بیٹے کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں ، ہراساں کرنے سے روکا جائے۔
عدالت نے پولیس کو ہدایت کی جو ایف آئی آر میں نامزد ہے اسے بے شک گرفتار کریں یوں کسی اور کو ہراساں نہ کیا جائے،دیواریں پھلانگ کر لوگوں کو بلاوجہ تنگ نہ کریں،ایس ایس پی آپریشنز نے یقین دہانی کرائی عدالتی حکم کی تعمیل ہو گی۔
سٹیٹ کونسل نے موقف اپنایادرخواست گزار کےخلاف 10مئی کو ایف آئی آر درج ہوئی ،کاپی منسلک ہے، تمام قانونی کارروائی پوری کی گئی، چھاپہ مارنے سے قبل سرچ وارنٹ بھی موجود تھے،عدالت نے متعلقہ دستاویزات درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔
دیواریں پھلانگ کر لوگوں کو بلاوجہ تنگ نہ کریں، اسلام آباد ہائیکورٹ کاپولیس کوحکم



















