پرویزالٰہی پر ق لیگ کے دروازے بند،بطور فیملی ویلکم سیاسی طور پر اپنی جماعت بنالیں ،چودھری شافع
لاہور (اپنے نمائندے سے)پرویزالٰہی پر ق لیگ کے دروازے بند،چودھری شافع نے کہا ہے سابق وزیراعلیٰ کو بطور فیملی ویلکم کہیں گے سیاسی طور پر اپنی جماعت بنالیں ،سابق گورنر پنجاب چودھری سرور اور سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ق پنجاب چودھری شافع نے جناح ہاوس لاہور کا دورہ کیا۔
صحافیوں سے گفتگو میں چودھری سرور نے کہا آنے کا مقصد نوجوانوں کو پیغام دینا پاک فوج پاکستانیوں کی خدمت کےلئے آگے آگے ہے،ق لیگ فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،پورے ملک میں فوج کےساتھ اظہار یکجہتی کےلئے ریلیاں نکالیں،کسی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں، جناح ہاو¿س اور فوجی تنصیبات پر حملے کرنےوالوں کو کسی صورت معاف نہیں کرنا چاہیے۔
چودھری شافع نے کہاشرپسندوں نے جناح ہاﺅس میںکوئی بھی چیز سلامت نہیں چھوڑی،آرمی تنصیبات اور شہدا کے مجسمے جلانے والوں کا لنک سیاسی جماعت سے نکلتا ہے،ایک سوال کے جواب میں چودھری شافع نے کہااگر پرویز الٰہی بطور فیملی آنا چاہتے ہیں تو ویلکم کہیں گے لیکن سیاسی لحاظ سے اب وہ اپنی الگ جماعت بنائیں وہی بہتر ہے۔



















