اسلام آباد(بیورورپورٹ)اسمبلی میں واپس آنے دیں،پی ٹی آئی کے مستعفی اراکین کے ترلے منتیں،سپیکر کو پیغام بھیج دیا،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے متعدد مستعفی اراکین قومی اسمبلی نے پیغام بھیج کر سپیکر راجہ پرویز اشرف سے ایوان میں واپس آنے دینے کی اپیل کر دی۔
پیغام میں کہا گیاایوان میں واپس آ کر ملکر ساتھ چلنے کو تیار ہیں،اراکین کی جانب سے سپیکر کو یقین دہانی کرائی گئی ایوان کے اندر کسی بھی قسم کی قانون سازی میں کوئی رکاوٹ نہیں بنیں گے،مستعفی اراکین نے مزید کہا عدالت نے استعفے نامنظور قرار دیئے،سپیکر بھی تعاون کریں۔
دوسری جانب سپیکر راجہ پرویز اشرف نے استعفوں پر ماہرین اور وزارت قانون سے رائے مانگ لی۔
اسمبلی میں واپسی کیلئے مستعفی پی ٹی آئی اراکین کے ترلے منتیں



















