ریونیو سے متعلقہ مسائل کا فوری حل انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے :کمشنر ساہیوال

ساہیوال (بےورورپورٹ)کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ ریونیو سے متعلقہ مسائل کا فوری حل انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے اور ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کا ایک ہی چھت تلے ازالہ کرنا ہے تاکہ انہیں مختلف دفاتر کے بار بار چکر نہ لگانا پڑیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال میں منعقدہ ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کے دوسرے روز سائلین کی شکایات سننے کے دوران کیا۔ ڈپٹی کمشنر اکرام الحق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز اسلم مارتھ سمیت تحصیلدار،قانونگو، پٹواری کے علاوہ دوسرا ریونیو سٹاف بھی اس موقع پر موجود تھا۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ ریونیو افسران عوامی مسائل کے حل میں تاخیری حربوں سے گریز کریں اور سائلین کی شکایات خندہ پیشانی سے سنیں اور عوامی ریلیف کی فراہمی میں محکمانہ کارکردگی میں اضافہ کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں موصول شکایات پر فوری کارروائی کی جائے تاکہ عوامی سروسز کی ڈیلیوری کو آسان اور شفاف بنا کر سائلین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ ریونیو عوامی خدمت کچہری کے دوسرے روز موصول ہونے والی درخواستوں جن میں ڈومیسائل، فرد کا اجرائ، انتقال کا اندراج، ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور دیگر متفرق کیس شامل تھیں جنہیں موقع پر ہی حل کر دیا گیا۔ اس موقع پر سائلین نے ریونیو عوامی خدمت کچہری کے انعقاد کو سراہا۔ دریں اثناءکمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا محکمہ ہائی وے کی طرف سے ساہیوال میں جاری سڑکوں کی تعمیر کے بڑے منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کا نوٹس، دور کرنے کےلئے تمام متعلقہ محکموں کے افسران مشترکہ کاوشیں کریں اور منصوبوں میں تاخیر نہ ہونے دیں، کمشنر کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر آفس میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ ہائی وے کے ڈویژنل اور ضلعی افسران سمیت محکمہ جنگلات، ضلع کونسل اور واپڈا کے افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ساہیوال ڈویژن میں جاری محکمہ ہائی وے کے تمام منصوبوں کا فرداًفرداً جائزہ لیا گیا اور ان کی تعمیر میں حائل درختوں کی کٹائی یا بجلی کے پولز کی شفٹنگ پر غور کیا گیا۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام محکمے اپنے باہمی رابطہ کو بہتر کریں اور بلا تاخیر حائل رکاوٹوں کو دور کر کے ان کی جلد تعمیر میں مدد دیں۔ بعدازاں کمشنر شعیب اقبال سید نے فرید ٹا¶ن ڈسپوزل کا بھی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ڈسپوزل کے مین گیٹ کی جگہ کو وسیع کرنے کی ہدایت کی اور وہیکل شیڈ کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈسپوزل کی مین لائن کو جلد ٹھیک کرنے کی ہدایت کی تاکہ علاقہ مکینوں کو سیوریج مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اے سی ساہیوال عظمان چوہدری، میونسپل آفیسر غلام عباس، پسپ کے سٹی منیجر اسجد خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ علاوہ ازیں ڈویژنل پبلک سکول ساہیوال کے راوی کیمپس میں نئے تعلیمی سال سے او لیول کلاسز کا اجراءکیا جا رہا ہے جس کی منظوری ساہیوال ایجوکیشن ٹرسٹ کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں دی گئی۔او لیول کلاسز کے اجراءسے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پوراہوگا جو کم فیس میں بچوں کو معیاری تعلیم دلا سکیں گے۔بورڈ اجلاس کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈی پی ایس راوی کیمپس کی وائس پرنسپل مومنہ ایزد نے اولیول کی کلاسز کے اجراءبارے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں پرنسپل بریگیڈئر (ر) سید انوار الحسن کرمانی کی طرف سے او لیول کے نئے بلاک کی تعمیر کےلئے 6 کروڑ روپے مختص کرنے کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امسال او لیول کی کلاسز عارضی طور پر راوی کیمپس میں منعقد ہونگی جبکہ بلڈنگ کی تعمیر کے بعد اسے سٹی کیمپس میں منتقل کردیا جائےگا۔کمشنر شعیب اقبال سید نے کالج انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ان کلاسز کےلئے بہترین فکیلٹی رکھی جائے تاکہ بچوں کو معیاری تعلیم فراہم ہو سکے۔