لاہور(اپنے رپورٹر سے)ن لیگ کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے حکومت ن لیگ نہیں،پی ڈی ایم کی ہے،لاہور کی ضلع کچہری میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا المیہ ہے 6 سال سے کیس بھگت رہا ہوں، پورا ایک سال نیب کی عدالت میں پیش ہوتے رہے۔
لیگی رہنما نے کہا غلط کیس بنانےوالوں کےخلاف بھی کیس بننا چاہیے اور جھوٹے کیس بنانے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے، میں بغاوت کا مقدمہ بھی بھگت رہا ہوں۔
کیپٹن (ر) صفدر نے مزید کہامجھ سے ہر مرتبہ سوال ہوتا ہے میاں صاحب کب آئیں گے، نواز شریف صاحب انصاف پر یقین رکھتے ہیں۔
حکومت ن لیگ نہیں،پی ڈی ایم کی ہے،کیپٹن (ر) صفدر



















