وزیراعظم کل اردگان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے

اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف کل ترکیہ کے نو منتخب صدر رجب طیب اردگان کی تقریب حلف بر داری میں شریک ہوں گے،وزیراعظم کا دورہ پاکستان ، ترکیہ کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات کا اعادہ ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف رجب طیب اردگان کو حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کریں گے،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم صدر اردگان کو اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل میں شرکت کی دعوت دیں گے۔

سفارتی حکام کے مطابق پاکستان ،ترکیہ کے تعلقات مشترکہ عقائد، ثقافت اور تاریخ کی مماثلت پر مبنی ہیں۔