بہن کی ایک اور ملاقات،مجھے جہنم سے نکالو،عافیہ کی دہائی

نیویارک (خواجہ فاروق) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ سے ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی ، سینیٹر مشتاق خان اور برطانوی نژاد امریکی وکیل کلائیو اسٹفورڈ اسمتھ نے FMC کارزویل جیل میں دوسرے روز بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں ڈاکٹر عافیہ نے آف وائٹ رنگ کا سکارف،خاکی جیل یونیفارم اورسفید جاگرز پہنے ہوئے تھے،سینیٹر مشتاق نے کہاڈاکٹرعافیہ کوچھوٹے سے کمرے میں لایا گیا،ملاقات میںشیشے کی دیوار حائل تھی،3 گھنٹے کی ملاقات میں ہونے والی گفتگو مکمل طور پر ریکارڈہوتی رہی۔

دوران ملاقات عافیہ نے دہائی دی مجھے جہنم سے نکالو،دونوں بہنوں نے بچپن کا گیت بھی گایا،ملاقات کے اختتام پر زنجیروں میں جکڑ کر واپس لےجایا گیا۔